این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43348 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 471 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔
Statistics 7 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 43,348
Positive Cases: 471
Positivity %: 1.08%
Deaths : 20
Patients on Critical Care: 1233— NFRCC (@NFRCCofficial) November 7, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28538 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 76 ہزار 711 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22810 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 493 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 363 ہو گئی ہے۔