کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے اور 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار365 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 14، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 285، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 961، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 661 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 554 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 29 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 29,530
Positive Cases: 176
Positivity %: 0.59%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 923— NFRCC (@NFRCCofficial) November 29, 2021
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 19 لاکھ 13 ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 530 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 909 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔