مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک 12 لاکھ 63 ہزار 664 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، حالیہ اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 252 ہو گئی ہے ، ملک بھر میں کورونا کے 26 ہزار 974 مریض زیر علاج ہے ۔
Statistics 16 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,589
Positive Cases: 893
Positivity %: 1.69%
Deaths : 24
Patients on Critical Care: 2014— NFRCC (@NFRCCofficial) October 16, 2021
این سی او سی کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 65 ہزار 175 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 525 اموات ہوئیں ، صوبے میں 11 ہزار 712 ایکٹو کیسز ہیں ۔
پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 37 ہزار 572 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 833 جاں بحق ہوئے جبکہ نو ہزار 926 ایکٹو کیسز ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 650 افراد میں کورونا پایا گیا ، پانچ ہزار 649 جاں بحق ہوئے جبکہ تین ہزار 303 کیسز موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 402 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 937 جاں بحق ہوئے ، دارالحکومت میں ایک ہزار 637 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 366 افراد میں کورونا پایا گیا ، 186 جاں بحق ہوئے جبکہ 73 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 114 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 352 اموات ہوئیں ، 129 افراد اب بھی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرا رہے ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 385 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 740 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 194 ایکٹو کیسز ہیں ۔