کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 17افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری،ملک بھر میں مزید 17افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 269ہو گئی ،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چھ صفر ریکارڈ کی گئی۔
Statistics 17 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,831
Positive Cases: 720
Positivity %: 1.60%
Deaths : 17
Patients on Critical Care: 1958— NFRCC (@NFRCCofficial) October 17, 2021
این سے او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 26ہزار 237ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 64ہزار 384ہو گئی۔ مثبت کیسز میں تیزی سے کمی آنے لگی ، 720نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12لاکھ 9ہزار 878افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 37ہزار 793، سندھ میں 4لاکھ 65ہزار 486، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار 774،اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 445 اور بلوچستان میں 33ہزار 120 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں 34ہزار 397اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 369افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔