فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ کورونا کی نئی قسم ملک میں داخل ہوئی توہمارے پاس وقت محدود ہوگا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین لگوانے سے ہی اومی کرون سے بچا جاسکتاہے ،اومی کرون سے نمٹنے کے لیے دنیاکے تمام ممالک رابطے میں ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ اومی کرون کے داخلے کوروکنا ناممکن ہے ، کورونا کی نئی قسم پرانے کی نسبت زیادہ پھیل رہاہے، جوکہ خطرناک ہے، ویکسین لگوانے سے ہی اومی کرون سے بچا جاسکتاہے.
اس سے قبل اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کو داخل ہونےسے روکنا ناممکن ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھرمیں تیزی سے پھیل رہا ہے، جوکہ انتہائی خطرناک ہے۔
سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ ویکسی نیشن سےنئے ویرینٹ کا خطرہ کم ہوجائےگا، ویکسی نیشن سے کورونا کےنئے ویرینٹ سےبچ سکتےہیں، ایک ڈوزلگوانے والے آج ہی دوسری ڈوزلگوائیں۔
اسدعمرکا کہنا تھا کہ 3 کروڑافراد کوایک ڈوزلگ چکی ہے، 5 کروڑافراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے، بوسٹرویکسین کیلئےمشاورت کاعمل کل تک مکمل ہوجائےگا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرزکیلئے بھی بوسٹرویکسین کاعمل کل مکمل ہو جا ئے گا۔