ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) اُسامہ مجید چیمہ نے این سی سی او کے ہدایات کی روشنی میں03 ستمبر 2021 تا 05 ستمبر 2021 تک شادی ہالز مارکیٹوں ، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں شادی کی تقریبات پر کوویڈ۔19 ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں شادی ہالز مارکیٹوں ، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں شادی کی تقریبات کا معائنہ کر کے کوویڈ۔19 ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں تاکہ ضلع گلگت سے کرونا وائرس کا مزیدپھیلائو نہ ہو سکے .
اس کے علاوہ روزانہ چار بجے تک اپنی اپنی رپورٹ مطابق پر وفارمہ دفتر ہذا ارسال کریں اور معائنہ کے دوران متعلقہ شادی ہالز مارکیٹوں ، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے معائنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا کے شیئر کریں ۔