کوئٹہ میں بھی مہنگائی آپے سے باہر ہوگئی

تفصیلات کے مطابق سبزی سے گوشت تک ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا مرغی کا گوشت 330 سے 370 میں فروخت ہونے لگا، پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، تین سو روپے میں بکنے والی مرغی 70 روپے اضافے کے ساتھ 370 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی جبکہ عوام کو اب بھی کوئی ریلف نہ مل سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں شہری مرغی کے گوشت کا استعمال زیادہ کرتے ہیں مگر رواں سال اس کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے، جبکہ مرغی فروش کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کا اثر ہر چیز پر پڑا ہے، انہیں مال مہنگا ملتا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے اضراجات پورے کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہری گلہ کرتے ہیں کہ بکرے کا گوشت 13 سے 14 سو روپے فی کلو لینا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اپنی ذمہ داری پوری کرے یہ ضلعی انتظامیہ کے بس کی بات نہیں لگتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں