کوئٹہ میں ہائی کورٹ کے قریب سرینا ہوٹل کے باہر دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکا کوئٹہ کے مرکزی شاہرہ یونیٹی چوک پر ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں چھ راہ گیر شامل ہیں۔
پولیس سرجن سول ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔
ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے بتایا کہ سرینا چوک دھماکے کے 11 زخمیوں کو شعبہ حادثات سول ہسپتال لایا گیا ہے۔
Initial reports indicate the site of the blast to be near the Serena Hotel.#Quetta#Balochistan#Pakistan
— Yusra Askari (@YusraSAskari) August 8, 2021
ان کے مطابق زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار اور چھ راہگیر شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امدداد دی جارہی ھے۔
پولیس کا کہنا ہے دھماکے کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔