کنگسٹن ٹیسٹ: پاکستان 217رنزپر آؤٹ، فواد عالم کی نصف سنچری

کنگسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 2وکٹ پر 2رنز بنا لیے جبکہ پاکستان 217رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے متاثر بھی ہوا۔

قومی ٹیم کی جانب سے فواد عالم 56رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فہیم اشرف 44، کپتان بابر اعظم 30، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 23 اور اظہر علی 14رنز بنا سکے۔

جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی اوپنر کیرن پاول اور نکروما بونر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ محمد عباس نے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میزبان ٹیم کو قومی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 215 رنز درکار ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان 1977 سے کنگسٹن کےسبینا پارک میں کوئی ٹیسٹ میچ بھی نہیں ہارا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں