اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر خریدنے کے خواہش مند افراد کو خوش خبری سنادی۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زیرتعمیر منصوبوں میں فنانسنگ کی گائیڈ لائنز جاری کی گئیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ بینک اور ترقیاتی معاشی ادارے گھر خریدنے کے خواہش مند شخص کو رقم بطور قرض دے سکیں گے۔
گائیڈ لائنز منصوبوں میں فنانسنگ فراہم کرنے والے اداروں کے لیے جاری کی گئی ہیں، جس میں بتایاگیا ہے کہ گائیڈ لائنز میں بینکاری صنعت کے خطرات کم کرنےکا فریم ورک مہیا کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منصوبوں کی زمین کو مارٹگیج کے ذریعے محفوظ کیا ہے، گائیڈلائنز سےخریدار زیر تعمیر منصوبوں میں مکان حاصل کرسکیں گے، جس سے انہیں سستا گھر مل سکے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی نگرانی سے تعمیراتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور سرمایہ کاری فراہم نہ کرنے کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔مرکزی بینک کے مطابق گائیڈلائنز سے نئے ہاؤسنگ یونٹوں کا اسٹاک بڑھےگا۔