کل صبح 6 بجے سے پٹرول پمپ بند ہوں گے، پٹرول پمپس ایسوسی ایشن

پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے رہنما شعیب خان جی کا کہنا ہے کہ کل صبح 6 بجےسے پیٹرول پمپ بند ہوں گے، تمام ایسوسی ایشنز ہڑتال پر متفق ہیں۔

دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کےعہدے داروں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 5 تاریخ کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا، حکومت نے بیک آؤٹ کیا۔

سیکریٹری انفارمیشن خواجہ عاطف نے کہا کہ ہم نے کل کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، موجودہ مارجن میں ہمارے لیے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، ہمارا اتنا تو حق ہے کہ پلے سے کھانے کی بجائےکاروبار بند کردیں۔

خواجہ عاطف نے کہا کہ سارا پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے چلانے کا تو ٹھیکہ نہیں لیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ہماری ایسوسی ایشن الگ ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور میں 400 کے قریب پٹرول پمپس ہیں، 80 سے 90 فیصد پٹرول پمپس بند ہوں گے، ہم اس وقت مائنس میں جارہے ہیں۔

سیکریٹری انفارمیشن خواجہ عاطف نے کہا کہ لاہور میں پٹرول اور ڈیزل کی3 ملین لیٹر روزانہ کی کھپت ہے، جتنی دیر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے کاروبار شروع نہیں کریں گے۔

خواجہ عاطف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لائسنس کینسل کریں، ہماری 80 فیصد کمیونٹی یہ بزنس نہیں کرنا چاہتی، کل صبح 6 بجے سے پورا پاکستان بند کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں