اسلام آباد-پارلیمانی کمیٹی برائےکشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے جمعرات کو کہا کہ دنیا کبھی بھی مودی کی ہندوتوا حکومت کو غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی لانے کے ذریعے مسلم اکثریتی کشمیر کو مسلم اقلیتی علاقے میں مصنوعی طور پر انجینئر کرنے کی اجازت نہیں دے گی.
۵ ا گست کو منائے جانے والے یوم استحصال کے موقع پر ہیومن سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ اور کشمیر کمیٹی کے مشترکہ طور پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ غیر قانونی قابض حکومت کی طرف سے غیر کشمیری ہندوؤں کو تقریبا 40 لاکھ نئے ڈومیسائل جاری جموں و کشمیر نے بھارتی مذموم مقاصد کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے جس کا مقصد مسلم اکثریتی ریاست کشمیر کو مسلم اقلیتی علاقے میں تبدیل کرنا ہے۔کانفرنس میں سفارت کاروں ، انسانی حقوق کے کارکنوں ، کشمیری ڈائی سپورہ ، سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) سمریز سالک نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈائریکٹر جنرل ٹی ایچ ایس آئی ، رفیق احمد قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح بھارت نے کرفیو اور اشتعال انگیزی سے خطے میں انسانی سلامتی کی حالت کو مزید خراب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے جموں و کشمیر میں انسانی سلامتی کے تمام شعبوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے”آباد کار” ہتھکنڈوں سے موازنہ کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے مودی کی ہندتوا حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کی آبادی کی تبدیلی اور شناخت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ایسے خطے میں ، جہاں پانچ میں سے ایک کشمیری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہو یا حراست میں لیا گیا ہو ، وہاں امن یا انتہائی بنیادی انسانی حقوق کی توقع نہیں کی جا سکتی۔اس کے علاوہ 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائدکشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں۔ 23،000 خواتین بیوہ اور 110،000 بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں 7000 سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ اگر یہ کافی نہیں تھا تو بھارت نے مزید 200،000 فوجی جموں و کشمیر میں تعینات کیے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو بھارتی آئین میں موجود آرٹیکلز کو منسوخ کردیا جو کشمیر کی جزوی خودمختاری اور اس کے اپنے پرچم اور آئین سمیت دیگر حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رد عمل کو دبانے کے لیے مودی حکومت نے جموں و کشمیر میں ایک بہت بڑی فوج بھیجی اور وہاں پہلے سے موجود 900،000 افراد کو شامل کیا-محاصرے جیسا کرفیو نافذ کیا۔ ہزاروں کو گرفتار کیا گیا اور کئی مہینوں تک ٹیلی کمیونیکیشن منقطع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر ریاست کو نئی دہلی سے براہ راست زیر انتظام یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ لداخ کو ایک الگ انتظامی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا مودی کشمیر میں زمین پر ایسے نئے ‘حقائق’ بنانا چاہتا ہے جن کی طویل عرصے سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے وکالت کی ہے ۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے بھی تبصرہ کیا کہ کشمیر کی صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے اور پاکستان کو کشمیریوں کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔آفریدی نے انسانی سلامتی سے متعلق مسائل کو اٹھانے کے لیے ٹی ایچ ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ رفیق احمد قریشی کی قیادت میں ادارہ اور امید ہے کہ تھنک ٹینک صحیح سمت میں کام کرتا رہے گا۔
ڈائریکٹر جنرل ٹی ایچ ایس آئی ، رفیق احمد قریشی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ، آئی آئی او کے میں انسانی سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر زور دیا ، خاص طور پر 5 اگست 2019 سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاموشی ، غیر سنجیدگی اور بین الاقوامی برادری کے نامناسب جواب نے ہندوستان کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کی ترغیب دی۔
“جیسا کہ دنیا نے کشمیر میں ہونے والی نسل کشی پر آنکھیں بند کرنا شروع کر دی ہیں ، پاکستان اور باقی علاقائی ریاستوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دنیا پر دباؤ ڈالیں کہ وہ جموں و کشمیر میں مصیبت زدہ انسانیت کو بچانے میں مدد کرے۔ ”
میجر جنرل(ر) سمریز سالک نے یہ بھی کہا کہ “ظلم اور ناانصافی ہمیشہ کے لیے غالب نہیں آسکتی۔ کوئی بھی چیز انسان کی مرضی سے زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ آج پاکستان کے معزز وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت بدترین ظلم کے باوجود کشمیریوں کی مرضی کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔