کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے

کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد مالی بد انتظامی دیکھنے کو ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی ان دنوں پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں دیئے گئے چیک باؤنس ہونے لگے ہیں۔

کے پی ایل کنٹریکٹ کے مطابق بیشتر کھلاڑیوں کو ایونٹ سے قبل ہی 50 فیصد ادائیگی کردی گئی تھی جب کہ بقیہ ادائیگی کا معاہدہ اگست میں دینے کا کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کو چیک بھی دئیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی ایل فرنچائزر کی جانب سے رقم لیگ انتظامیہ کو دی جاچکی ہے تاہم اس کے باوجود کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوجانے سنگین غلطی ہے۔

واضح رہے کہ کے پی ایل میں پاکستانی ٹاپ کرکٹرز سمیت 100 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کھیلنے والی ٹیموں میں باغ سٹالینز، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفر آباد لائنز، راولاکوٹ ہاکس اور اوورسیز وارئیرز شامل تھیں۔

راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن ٹیم بنی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں