پاکستان سپر لیگ کے بعد اب بھارت نے کشمیر پریمئر لیگ کھیلنے والے غیر ملکیوں کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دیں .
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔بھارت کی دھمکی پر جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز، انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق اب صرف تلکا رتنے دلشان وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہوں گےجو کشمیر لیگ کھیلیں گے اور باقی تمام پاکستان کھلاڑی اس لیگ میں ایکشن میںدیکھائی دیں گے.
واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔