کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ کو ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہ کھیل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان میں بہتر نظر آرہی ہے اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں