کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے ماحول دوست مائیکرو چپ تیار

بٹ کوائن کو دنیا کی سب سے مہنگی اور تغیر پذیر کرنسی سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کرنسی کسی حکومتی سرپرستی اور ریاستی قوانین کی قید سے آزاد ہے۔

کرپٹو کرنسی کی مائننگ کو کاربن کے اخراج اور توانائی کے بہت زیادہ اخراج کی وجہ سے دنیا کےبیش تر ممالک میں پابندیوں کا سامنا ہے۔

تاہم کمپیوٹرز کے لیے سیمی کنڈکٹرز بنا نے والی کمپنی انٹیل نے دنیا کا پہلا بلاک چین پروسیسر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

انٹیل کےسینئر نائب صدر راجا کودری نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں کرپٹو کرنسی کے تناظر میں دنیا کی پہلی چپ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بلاک چین ایکسیلیٹر کے نام سے بنائی گئی اس چپ کو 20 فروری سے کیلیفورنیا میں شروع ہونے والی انٹر نیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکؔٹس کانفرنس( آئی ایس ایس سی سی ) میں پیش کیا جائے گا۔

اس انرجی ایفیشیئنٹ چپ کو ماحول دوست چپ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں اس چپ کو’ہائی لائٹڈ چپ ریلیزیز‘ زمرے میں پیش کیا جائے گا۔

اس بابت راجا کودری کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی طور پر بٹ کوائن کی ایپلی کیشن اسپیسفک انٹیگریٹڈ سرکٹ(ASIC) کی مائننگ کے لیے تیار کی گئی اور توانائی کی غیر معمولی بچت کرتی ہے۔اس کا سرکٹ دیگر پروسیسرز اور جی پی یو کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے توانائی کی بچت کرتا ہے۔

انٹیل کی جانب سے اس چپ کی قیمت کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں