کرپٹو کرنسی ایکسچینج (Binance)کے مالک چینگ پینگ چین کے امیر ترین آدمی بن گئے

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی نانس کے بانی اور سی ای او چینگ پینگ زاہوالمعروف (CZ) سب سے امیر چینی بن گئے ۔

بیجنگ کے فنانشل پبلی کیشن میگزین (Caijing)میں جاری فہرست کے مطابق چین کے سب سے امیر آدمی کا تاج سی زی نے پہن لیا ہے ۔

سی زی کے اثاثوں کی کل مالیت 90بلین ڈالر ہے، انہوں نے چین کے سابق امیرترین چینی زونگ شن شن سے بہت اونچی چھلانگ ماری ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 66بلین ڈالر ہے۔

اس فہرست میں شامل ہونا شاید چین میں لوگوں کے لیے جشن منانے کی چیز نہیں ہے کیونکہ اس سال انتہائی دولت مندوں کے خلاف سخت کریک ڈاون دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں