بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے اپنی وصیت میں کروڑوں کے اثاثوں کے مالک کے حوالے سے بتادیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے اپنی زندگی میں ہی اپنے اثاثوں کی تقسیم کرتے ہوئے وصیت تیار کروالی ہے۔
امیتابھ بچن کی وصیت کے مطابق ان کے دونوں بچوں کو جائیداد میں سے برابر کا حصہ ملے گا جس میں ان کی بیٹی شویتا بچن نندا اور ابھیشک بچن کو فی کس 1500 کروڑ روپے ملیں گے۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن 400 ملین ڈالر یا تین ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ان کی کمائی کا بڑا حصہ برانڈز کی تشہیر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے اور وہ ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے چھ سے سات کروڑ روپے لیتے ہیں۔