کرناٹک، طالبات کا بِناحجاب کمرۂ امتحان میں بیٹھنے سے انکار

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اڈوپی کے سرکاری اسکول کی طالبات نےحجاب کے بغیر امتحانات میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسکول کی 13 طالبات کو اسکول کے گیٹ پر روک کر حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔

طالبات کوحجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر والدین احتجاجاً طالبات کو گھر واپس لے گئے۔

یاد رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں