شہر قائد کے ساحل پر پھنسنے والے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کودبئی پہنچا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہینگ ٹونگ 77 کو گزشتہ روز شام 4 بجے ٹک بوٹس کے ذریعے دبئی پہنچایا گیا ہے۔
الوہاش نامی ٹک بوٹ کے ذریعے بحری جہاز کو سمندر سے کھینچ کر دبئی پہنچایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 8 ستمبر کو کراچی میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچادیا گیا تھا۔
کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 20 اور 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا۔