مون سون کے اسپیل میں دوسری بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس دوران راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، گوجرانوالہ اور پشاور کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے لئے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ اس دوران گلگت بلتستان، خیبرپختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی