وفاقی حکومت کی نقل کرتے ہوئے کراچی میں سندھ حکومت نے موبائل ویکسین کا آغاز تو کر دیا لیکن نا اہلی عروج پر.
حکومت سندھ نے کراچی میںموبائل ویکسی نیشن کا آغاز تو کر دیا اور ہر طرف سے اس اقدام کوسراہا بھی گیا. اس ضمر میں حکومت سندھ نے خوب داد بھی وصول کی.
صوبائی حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد ہر ویکسین کا عمل تو تیز کر دیا گیا مگر متعدد افراد جنکی پہلی یا دوسری ویکسن کی ڈوز لگی ان کا ریکارڈ ہی نادرا میں اپڈیٹ نہیں . روزانہ کہ بنیادوں پر لوگ مختلف سینٹرز ہو چکر لگا لگا کر تھک گئے اور جواب ملتا ہے جہاں سے ویکسین لگائی تھی وہیں سے ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا.
سرٹیٍفکیٹ کے حصول کے لیے بہت سے افراد نے تو ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ویکسین کی تیسری ڈوز بھی لگوا لی .
اس قسم کی نااہلی کی وجہ سے کم عرصہ میں ویکسین کی تین خوارکیں لگوانے سے اگر کسی کو جانی نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟