کراچی: کورونا کے 339 نئے کیسز، صوبے میں 148مریضوں کی حالت تشویشناک

شہر قائد میں کورونا کے مزید 339 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 6 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں کورنا کے مزید 339 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ  82 ہزار413 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید دو افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد سات ہزار 675 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے 148 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سندھ میں 16 متاثرہ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں