کراچی: کورونا کی شرح ساڑھے 15 فیصد سے متجاوز، اومی کرون کے مزید 28 کیسز

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 15 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ شہر میں مزید 28 افراد میں اومی کرون وائرس کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 191 ہوگئی ہے جس میں سب سے زیادہ 83 کیسز ضلع شرقی سے سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ضلع جنوبی میں 49، وسطی میں 13، غربی اور ملیر میں 4،4 افراد میں اومی کرون تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملک کے دیگر حصوں سے سندھ آنے والے 3 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ بیرون ملک سے کراچی آنے والے 25 افراد میں ائیرپورٹ پراومی کرون کی تصدیق ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں