سال کے پہلے دن ہی کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اومیکرون کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گلشنِ اقبال کی جن گلیوں اورعلاققں میں متاثرہ افراد ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اسکے علاوہ گلشن اقبال کے متاثرہ علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور صرف کھانے پینے ، بیکری اور دواؤں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گلشن اقبال بلاک 7 میں کل 12 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اومیکرون کے کسیز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی درخواست کرتے ہوئے متعلقہ ڈی سی کو خط تحریر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے اومیکرون کے حوالے سے چند ہدایت بھی جاری کی ہیں۔
جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق صرف ویکسینیڈ افراد ہی تقریبات میں آسکتے ہیں، کھانسی، نزلہ اور فلو کی علامات والے افراد تقریبات میں جانے سے گزیر کریں۔