کراچی: شہر قائد میں کورونا کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 1652 کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2469 کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونے والے 1652 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس دوران شہر میں مثبت کیسزکی شرح 27.92 فیصد رہی جبکہ صوبے میں 20 مریض انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 440مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جس میں سے 391 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 26 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
یاد رہے 26 فروری کو کراچی میں کورونا کیسز کی شرح40.91 ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب دیگر شہروں اسلام آبادمیں یومیہ کورونا کی شرح 17.13 فیصد ، راولپنڈی میں 10.21فیصد ، لاہور میں 20.58 فیصد ، بہاولپور میں 8.26، گجرات میں 2.88، ملتان میں 8.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔