کراچی میں کورونا وائر س بے قابو ، مثبت کیسز کی شرح 46.58 فیصد ہو گئی

مہلک کورونا وائرس کراچی میں بے قابو ہو گیا ، مثبت کیسز کی شرح 46.58 فیصد ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین ہزار 149 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ حیدرآباد میں کورونا کی مثبت شرح 17.27 فیصد ہے ،حیدرآباد میں 242 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں