کراچی میں اومی کرون کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش

اومیکرون کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صوبائی محکمہ صحت نے باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ذمہ دار کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھیجے جانے والے خط میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز گیارہ افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے اسی حوالے سے متاثرین کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ لینے کے لیے آج اپنی خصوصی ٹیم گھروں پر بھیجی تھی جس نے اہل خانہ سمیت رابطے میں آنے والے آنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی جمع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں