سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی 45.84 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسین لگا دی گئی ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ ویکسین ضلع جنوبی میں 93 فیصد افراد کو لگائی گئی ہے۔
ضلع شرقی میں 70 فیصد، ملیر میں 41 فیصد ، ضلع کورنگی میں 35، وسطی میں 30 اور غربی میں 26 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
اسکے علاوہ حیدرآباد ڈویژن میں 37 ، سکھر ڈویژن میں 33 ، میر پور خاص ڈویژن میں 63 ، شہید بینظیر آباد میں 42 اور لاڑکانہ ڈویژن میں 33 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
واضھ رہے کہ کراچی میں مجموعی طور پر 94 لاکھ 57 ہزار 128 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 363 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔