آج صبح شہر میں تین دن کے لئے ایمر جنسی نافز کردی گئی 8 محرم کے جلوس سے قبل موبائل فون سروس معطل کردی گئی اور تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی مرکزی جلوس کی گزرگاہ صدر ،ایم اے جناح روڈ پر کھاردر تک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا سات ہزار سے دکانیں اور مارکیٹیوں کو پولیس نے سیل کردیا بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوز اور نشانے باز متعین کردئے جبکہ شہر کی فضائی نگرانی شروع ہوگئی.
جبکہ آج جلوس کی سکیورٹی کیلئے 2938 پولیس افسران و جوان موجود ہیں تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کا باعث پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کرکے شہر میں تین دن کے لئے ایمر جنسی نافز کردی گئی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی سخت سیکورٹی کے باعث ایم اے جناح روڈ کو نمائش سے کھارادر تک مکمل سیل کردیا گیا جس کے باعث شہر دوحصوں میں تقسیم ہو گیا8 محرم کے جلوس سے قبل صبح سویرے سے شہرمیں موبائل فون سروس معطل کردی گئی پولیس زرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوس کے اختتام تک معطل رہے گی سروس کو جلوس کے قریبی علاقوں میں بند کیا گیا ہے جبکہ رات بارہ بجے کے بعد سےتین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم بزرگوں ،خواتین بچوں اور صحافیوں کو پابندی سے مستثنی رکھا گیا ہے.
پولیس نے پیر کی شب 8 ، 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر نشتر پارک سے بر آمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں آنے والیسات ہزار سے زائد مارکیٹوں اور دکانوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سرچنگ کے بعد انھیں سیل کر دیا جبکہ ایم اے جناح روڈ اور صدر سمیت جلوس کی گزگاہوں میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بھی کنٹینرز اور بڑی گاڑیوں سمیت دیگر رکاوٹیں لگا کر سیل کر کے حفاظتی اقدامات کے تحت ان مقامات پر پولیس کی نفری کو بھی تعینات کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق افسران و اہلکاروں کو پابند کیا گیا ہے کہ سیل کیے گئے راستوں سے نہ تو کوئی جلوس میں شامل ہو سکے گا اور نہ ہی ان راستوں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت دی جائیگی جلوس کی گزر گاہ پر موجود عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے نشانے باز متعین کردئے گئے ہیں جبکہ عمارتوں کے مکینوں کو الکونیوں اور کھڑکیوں سے جھانکنے سے منع کیا ہے جبکہ شہر کی فضائی نگرانی بھی شروع ہوگئی.
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے08 محرم الحرام کے روز سکیورٹی کیلئے 2938 پولیس افسران و جوان موجود ہیں پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوان اور خواتین پولیس اہکاروں کی بھاری نفری 08 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی پر مامور ہیں۔