کراچی میں 14 اگست کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بازاروں اور گلیوں میں اسٹالز لگا دئیے گئے جن پر مختلف قسم کے جھنڈے، جھنڈیاں ، بیج اسٹیکرز بچوں اور بڑوںکی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں.
دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی عالمی وباء کورونا کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورت حال ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا اور امید کی جا رہی ہے کہ 9 اگست بروز پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گئی.
کراچی کی مشہور اور مصروف مارکیٹ صدر اور لیاقت آباد میں چودہ اگست کا سامان بڑی تعداد میںموجود ہے.
مارکیٹوںکے علاوہ کراچی میںتقریبا ہر سنگنل اور چوک پر لوگوںکی جانب سے چھوٹے چوٹے اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں . ان اسٹالز سے لوگوں باآسانی سارا سامان مل جاتا ہے.
پاکستان میں ہمیشہ کی طرح اس سال 74 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔