کترینہ کیف اور وکی کوشل کا اپنی شادی کے نشریاتی حقوق فرخت کرنے کا انکشاف

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی کی تیاریوں کو خفیہ رکھنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے ، انہوں نے پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کے قدموں پر چلتے ہوئے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کر دیئے ہیں ۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’ایمیزون پرائم ویڈیو‘‘ کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ)  بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں