کراچی: کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوئنز بیٹن ریلے کا سفر کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔
کوئنز بیٹن ریلے کے پہلے مرحلے میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پہنچادی گئی ہے جبکہ تقریب میں ریسلر انعام بٹ، اولمپیئن طلحہ طالب اور ارشد ندیم نے خصوصی شرکت کی۔
کوئنز بیٹن کا 23 پڑاؤ پاکستان میں ہوا ہے، دوپہر میں کوئنز بیٹن ریلے مزار قائد پہنچا دی جائے گی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
واضح رہے کہ بیٹن ریلے کے سفرکا آغاز 7 اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے ہوچکا ہے جبکہ بیٹن ریلے 269 دنوں میں 90 ہزارمیل کافاصلہ طے کرتے ہوئے دولت مشترکہ کے 72 ممالک میں جائے گی.
یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کا آغاز اگلے سال 2022 میں 28 جولائی تا 8 اگست تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔