کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ، 2 جنگجو ہلاک

افغانستان کے صوبے کابل میں داعش کی پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں ، 2 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق ضلع شکردرکے گاؤں مراد بک میں افغان سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کی۔

حکام نے بتایا ہے صبح کے وقت دستے علاقے میں پہنچے اور کارروائی شروع کی ، فورسز اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان 5 گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔

افغان حکام کاکہنا ہے کہ علاقے میں موجود داعش کے جنگجو تخریب کاری کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں