ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ طالبان نے کابل ایئر پورٹ کے آپریشن سے متعلق درخواست کی تھی، سیکیورٹی خدشات کے باعث طالبان کی درخواست پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
ترک صدر نے کہا کہ طالبان نے کابل میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی، کابل ائیرپورٹ آپریشن سے متعلق طالبان سے بات چیت جاری ہے۔
اس سے قبل رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ترکی کے متعلقہ حکام گفت و شنید کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل ترک حکام نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے۔