کابل ایئرپورٹ دھماکہ؛ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری

کابل :کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کردی گئی۔ یہ پہلی دفعہ ایسا ہو رہا ہے جب کسی بھی دہشتگرد تنظیم کی طرف سے اپنے دہشتگرد کی تصویر بھی خود جاری کی جارہی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے خود کش حملہ آور کی تصویر دہشتگرد تنظیم داعش نے خود ہی جاری کردی، داعش کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمان الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا ،گزشتہ شام کیے جانے والے اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت اب تک 103افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔


 
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر گزشتہ کئی روز سے افغان عوام اور مختلف ممالک کے سفیروں کا رش تھا ،جو قریبی ہوٹل سے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے ملک کی طرف سے بھیجے گئے جہاز میں سوار ہونے کیلئے آتے تھے لیکن سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں کئی کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر ہی انتظار کرنا پڑتا تھا۔

گزشتہ روز بھی خود کش حملہ آور نے امریکی سکیورٹی فورسز کے حصار کو توڑ کر پانچ میٹر اندر جا کر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، طالبان حکام کا دعویٰ ہے کہ اس خود کش حملے میں ان کے 10 افراد بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔

داعش کے جاری کردہ بیان کو تنظیم کے ”اعماق“ خبررساں ادارے نے نشر کیا ہے جس کے مطابق خود کش دھماکہ عبدالرحمان الوگری نے کیا، تنظیم نے الوگری کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں