ڈومیسٹک کرکٹ سے اداروں کا کردار ختم ہوا تو واپڈا نے بھی اداراہ کا کرکٹ ڈیپارٹمنٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا.
واپڈا اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق واپڈا کے مختلف یونٹس میں موجود مستقل ملازمین کرکٹرز کو ڈیوٹی جوائن کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ماہانہ معاوضے اور وظائف حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو فارغ کردیا گیا ہے۔
واپڈا سپورٹس بورڈ کے لیٹر کی روشنی میں گیپکو نے 21 مستقل اور کنٹریکٹ کرکٹرز کو ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، کنٹریکٹ ملازمین کھلاڑیوں کو ڈیوٹی کرنے یا پھر گھر جانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔
اسی طرح دیگر کمپنیاں آنے والے دنوں میں اپنے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کریں گی۔
واپڈا کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش سے اسٹار کرکٹرز میں سلمان بٹ ، محمد آصف ، وہاب ریاض، کامران اکمل سمیت اہم کھلاڑی متاثر ہوں گے۔
یاد رہے کہ واپڈا سپورٹس بورڈ نے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی امید مکمل طور ختم ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا