ڈینگی کے کیسز دن بدن بڑھ رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہ ہے کہ ڈینگی کے 2 ہزار سے زائد کیسز اس سال پنجاب میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل پنجاب بھر میں کیسز کی تعداد سو سے زیادہ نہیں تھی، ڈیڑھ ماہ میں موسمی تبدیلی آنے کے بعد ڈینگی کے کیسز بڑھے ہیں، سب سے زیادہ کیسز اب تک لاہور میں رہورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اب کورونا کے بیڈز کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے لیئے بھی انتظامات مکمل کیئے ہیں، ڈینگی کیلئے 500 سے زائد لاہور میں بیڈز ڈینگی کے لیئے مختص کیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں