ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 174.47 سے بڑھ کر 174.50 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 01 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں