انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/RHyjObkjod pic.twitter.com/CPhuTVcYRh
— SBP (@StateBank_Pak) December 27, 2021
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 178.13سے بڑھ کر 178.17 روپے پر بند ہوا ہے۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔