ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176.72 سے بڑھ کر 176.98 روپے پر بند ہوا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں