انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 29 پیسے کم ہوکر 176.43 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 177.50 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔
مرکزی بینک کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.16 فیصد سے کم ہوگئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج ظفر پراچہ کے مطابق حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کافی اقدامات کررہی ہے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں کمی آئی ہے جس کے پیش نظر ڈالر کی قیمت بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔
اسکے علاوہ درآمدات میں کچھ کمی آئی ہے اور برآمدات کے اعدادوشمار بھی مثبت ہیں جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری میں کمی آئی ہے.