پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 178 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج (جمعے کو) جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 43ہزار935کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 44ہزار433 کی سطح پر بھی پہنچا تاہم اس کے بعد 100 انڈکس میں کچھ کمی ہوئی۔ جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار114 کی سطح پر تھا۔