اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 05 پیسے کی معمولی کمی سے 176 روپے 63 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/cUdFBymADi pic.twitter.com/JnRtbGxbt0
— SBP (@StateBank_Pak) January 11, 2022
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176 روپے 68 پیسے تھی ۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔