اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اہم فیصلہ کر لیا۔
پانچ سو امریکی ڈالر اور اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بائیومیٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔
ایکسچینج کمپنیاں 10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی غیر ملکی کرنسی کی فروخت صرف چیک کے ذریعے یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔
پاکستان سے افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کو صرف ایک ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق بیس اکتوبر سے ہوگا۔
ان ضوابطی اقدامات سے بیرونی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جاسکے گا۔