ایک بار پھر اونچی اڑان بھرلی ہے۔ پاکستانی کرنسی کی قدر آج پھر کم ہوئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 176 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل 26 اکتوبر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل اور فنڈ ملنے کے بعد ڈالر 169 روپے 50 پیسے تک آگیا تھا۔
انہوں نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بتائی کہ ’چند روز قبل مشیر خزانہ کے اس بیان نے ڈالر مزید بڑھے گا سٹہ بازوں کو موقع دیا اور وہ پھر مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے ہیں جس کی ڈالر بڑھ رہا ہے۔
ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر ایک روپے 12 پیسے پیسے مہنگا ہو کر174 روپے 10 پیسے کا ہوگیاتھا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔