ڈالر ایک بار پھر مہنگا، 177 روپے35 پیسے کا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر 177 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ۔

پاکستانی کرنسی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگاہو کر 177 روپے 35 پیسے کا ہوگیا۔ ڈالر کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح  پر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دباو  کا شکارہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار  کے اختتام پر  ایک ڈالر کی قیمت 176 روپے 78 پیسے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں