چین نے پٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

چین نے اپنی پٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین کے اس فیصلے سے عالمی تیل مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

چین دنیا کا سب سے بڑا تیل کا درآمد کنندہ ہے۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی بار اپنے قومی پٹرولیم ذخائر سے تیل فروخت کرے گا، یہ اعلان چین میں توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر کیا گیا۔

حکام کے مطابق فروخت کے ذریعے ملک کے ریزرو خام تیل کو مارکیٹ میں لانا ملکی مارکیٹ کی طلب اور رسد کو مستحکم کرے گا اور مؤثر طریقے سے ملکی توانائی کی حفاظت کی ضمانت دے گا۔

چین کےاعلان سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں