اسلام آباد: چینی سفارتخانے نے گوادر حملے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔
گوادر میں خودکش حملے پر چینی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر منصوبے پر کام کرنے والے عملے کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق اور چینی شہری سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
چینی سفارتخانے نے کہا کہ حملے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت اور چینی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
چینی سفارت خانے کا حملے میں زخمی ہونے والے دونوں ممالک کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان حملے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو سخت سزا دے۔
چینی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہری غیرضروری نقل و حرکت کم کر کے مؤثر حفاظتی اقدامات اپنائیں۔