امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔
یہ بات امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ تائیوان کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔